نئی دہلی، 03 اگست (یو این آئی)راجیہ سبھا میں آج اراکین نے کہا کہ گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)آئینی ترمیمی بل کے مؤثر ہونے کے بعد ریاستوں کو آمدنی میں کمی آنے کا خوف ہے جس کا حل مرکز کو نکالنا چاہئے۔
سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال نے
اس بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کچھ ریاستوں کو خوف ہے کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد انہیں ٹیکس کا خسارہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ویٹ اطلاق کئے جانے کے قبل بھی حکومت نے کہا تھا کہ اس سے اشیاء کی قیمتیں مساوی ہوں گی لیکن بعد میں ایسا نہیں ہوا۔